17 مئی 2010 - 19:30

قم کے امام جمعہ نے کہا کہ دشمن شبہات ایجاد کر کے لوگوں کے ایمان کو کمزور کرنا چاہتا ہے اس لئے دینی مدارس کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان شبہات کے جوابات دیں۔

 آیت اللہ استادی نے گزشتہ روز قم میں نماز جمعہ کے خطبوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن مختلف طریقوں سے ہمارے خلاف حملے کر رہا ہے۔جن میں سے ایک لوگوں میں شبہات ایجاد کر کے ان کے ایمان کو کمزور کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دینی مدارس اور علماء کرام نے ہمیشہ تشیع اور مکتب اہل بیت(ع) کے خلاف شبہات کے جوابات دیئے ہیں لیکن علماء کرام سے اس سے زیادہ کام کی توقع ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بھی پیدار رہنا چاہیے کہ دشمن مذاہب تشیع کے خلاف شبہات ایجاد کر رہا ہے۔

152/